اسرائیل کے غزہ اور لبنان پر حملےجاری،54سے زائد شہید

اسرائیل کے غزہ اور لبنان پر حملےجاری،54سے زائد شہید
کیپشن: Israel continues to attack Gaza and Lebanon, more than 54 martyrs

ایک نیوز: اسرائیل کی غزہ میں خون کی ہولی جاری ہے، اسرائیل کی غزہ پر بمباری30سے زائد فلسطینی شہید205زخمی ہوگئے۔
غزہ سٹی میں زیتوں کے علاقے پر اسرائیلی بمباری سے7افراد شہید ،وسطی غزہ میں اسرائیلی مسجد شہید ، نصیرات پناہ گزین کیمپ پر بھی حملے کمال عدوان ہسپتال پر فضائی حملے، ڈاکڑز،نرسز سمیت12افراد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی حملوں میں48گھنٹوں کے دوران120فلسطینی شہید ہوئے، غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک44ہزار176افراد شہید ہوچکے ہیں۔    
دوسری جانب اسرئیل نے لبنان پر بھی آگ اور بارود کی بارش کی ہے، اسرائیل کے بیروت پر حملے، مزید24افراد شہید66زخمی ہوئے، اسرائیل کا مغربی شام کے سرحدی علاقے پر بھی حملہ،متعددافراد شہید ہوئے۔
لبنان کے مغربی علاقے بیکا میں رہائشی علاقوں پر حملے،متعدد افراد زخمی ،حزب اللہ کی جوابی کارروائی ، شمالی اسرائیل میں فوجی تنصیبات پر حملے ، اسرائیل حملوں میں لبنان میں شہدا کی مجموعی تعداد 3ہزار 670ہوگئی۔