ویب ڈیسک :بارسلونا کی سٹی کونسل نے غزہ میں مستقل سیزفائر کے نافذ ہونے تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معطل کرنے کی منظوری دے دی۔
کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا کہ بارسلونا ’فلسطینی شہریوں کے بنیادی حقوق کی عزت کرتا ہے۔بارسلونا نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پہلی بار منقطع نہیں کیے۔ فروری 2023 میں بھی بارسلونا کے میئر نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرتے ہوئے بارسلونا کے تل ابیب کے ساتھ جڑواں شہر کے معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔اعلامیے کے مطابق علاقے میں دیر پا امن میں مرکزی رکاوٹ ’فلسطینی علاقوں پر قبضہ‘ اور شہریوں کو ’حقوق نہ دینا‘ ہے۔
بارسلونا نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کر دیئے
Nov 25, 2023 | 00:02 AM