ویب ڈیسک:اقوام متحدہ نے کہا کہ پاکستان سے 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد افغانستان جا چکے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ نے جمعے کو خبردار کیا کہ پاکستان سے بے دخل کیے جانے والے بہت سے افغان خاندانوں کے پاس کوئی گھر نہیں اور انہیں سردیوں کے سخت موسم میں اپنا گزر بسر کرنے میں مشکلات پیش آئیں گی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کی مہاجرین کی ایجنسی (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ تین اکتوبر سے اب تک تین لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد افغانستان واپس جا چکے ہیں۔
پاکستان نے اپنے ہاں رہنے والوں 17 لاکھ افغان شہریوں کو الٹی میٹم جاری کیا تھا کیونکہ حکومت کے مطابق وہ یہاں غیرقانونی طور پر رہ رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے افغانستان کی کنٹری ڈائریکٹر سیاؤ وی لی، جنہوں نے حال ہی میں خوراک کی امداد کی تقسیم کا مشاہدہ کرنے کے لیے ایک سرحدی گزرگاہ کا سفر کیا، نے کہا کہ ’ان خاندانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے۔‘
پاکستان سے 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد افغانستان جا چکے ، اقوام متحدہ
Nov 24, 2023 | 23:44 PM