نواز شریف چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم بنیں گے ،خواجہ آصف

 نواز شریف چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم بنیں گے ،خواجہ آصف
کیپشن: نواز شریف چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم بنیں گے ،خواجہ آصف

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہاکہ نواز شریف پہلے بھی جلا وطن ہو کر واپس آئے تو وزیراعظم بنے ۔پھر جلا وطن ہوئے اور دوبارہ وزیراعظم بننے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق   ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن  نزدیک ہیں،نواز شریف کو نکالنے والے کہتے تھے نواز شریف تاریخ بن گئےمگر نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے جارہے ہیں۔نواز کا نام آج بھی زندہ ہے ،ن لیگ سارے ملک کی حکمران جماعت بننے جا رہی ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ آج کہتے ہیں عمران خان کی بیٹوں سے بات نہیں کروائی جا رہی ،نواز شریف کی بیوی بستر مرگ پہ تھی لیکن بات نہیں کروائی گئی ،عمران خان نے تو اپنی اولاد انکے حوالے کی ہے جو فلسطینیوں کے قاتل ہیں ان کا کہناتھا کہ نواز شریف نے اللہ پر معاملہ چھوڑا اور سرخرو ہوئے ،موٹروے نواز شریف کا تحفہ ہے ،موٹروے کھاریاں تک بن رہی ہے نواز کے وزیر اعظم بننے کے بعد پنڈی تک جائے گی ،میڈیکل کالج یونیورسٹیاں کس کے دور میں بنی تھی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چار سال اس وطن کے ساتھ جعل سازی ہوئی ،نوازشریف کی چلتی حکومت کو گرا دیا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر قید کر دیاگیا،نواز شریف وزیر اعظم بنا تو ترقی کا دور پھر شروع ہو گا ،پانچ سال کے لئے اب نئی حکومت آئے گی کسی قرضہ کی ضرورت نہیں رہے گی ،مراعات یافتہ طبقہ پچیس فیصد ٹیکس دے تو ملک درست سمت پر آ جائے گا۔