ویب ڈیسک:چین میں کورونا کی طرح کے ایک اور وبا پھوٹ پڑی ، سینکڑوں شہری نئی بیماری کی لپیٹ میں آگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں کورونا اور انفلوئنزا جیسی علامات والی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے جس پر حکومت نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے اسکولوں اور اسپتالوں سے اعداد و شمار طلب کرلیے۔
یہ مرض اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ عالمی ادارۂ صحت نے بھی چینی حکومت سے ریکارڈ مانگ لیا جب کہ اقوام متحدہ نے بھی بیماری کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔
یاد رہے کہ چین میں کورونا پابندیوں کے مکمل خاتمے کے بعد سے یہ پہلا موم سرما ہے۔ موسم سرما میں عمومی طور پر انفلوئنزا جیسے امراض پھوٹ پڑتے ہیں تاہم اس بیماری کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔