پاکستانی ہائی کمشنر نے بادشاہ چارلس کوسفارتی اسناد پیش کر دیں

پاکستانی ہائی کمشنر نے بادشاہ چارلس کوسفارتی اسناد پیش کر دیں
کیپشن: The Pakistani High Commissioner presented diplomatic credentials to King Charles

ویب ڈیسک:برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں۔
پاکستانی ہائی کمشنر کی سفارتی اسناد پیش کرنے کی تقریب بکنگھم پیلس میں منعقد ہوئی۔
پاکستانی ہائی کمشنر اور ان کی اہلیہ کو شاہی گھوڑا گاڑی میں خصوصی پروٹوکول کے ذریعے پاکستانی سفارتخانے سے بکنگھم پیلس لے جایا گیا۔کنگ چارلس سوئم نے ہائی کمشنر اور ان کی اہلیہ کا بکنگھم پیلس میں خیر مقدم کیا۔
کنگ چارلس سوئم نے ڈاکٹر محمد فیصل کی سفارتی اسناد کو برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے لیے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ہائی کمشنر کے طور پر قبول کیا۔ہائی کمشنر نے پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کی جانب سے کنگ چارلس سوئم اور برطانوی عوام کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
پاکستانی ہائی کمشنر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔کنگ چارلس سوئم نے تقریب کے دوران پاکستان کی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔