ویب ڈیسک :پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ، بلاول بھٹو زرداری نے دیگر کئی علاقوں کے دورہ جات کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔
ذرائع کےمطابق بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز دوبئی سے وطن واپس پہنچ جائیں گے ، امکان ہے کہ کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس جلسے میں بلال بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری اکٹھے خطاب کریں گے ، پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری میں اختلافات کی باتوں میں صداقت نہیں۔