حماس نے 13اسرائیلیوں ،12تھائی باشندوں کو رہا کردیا

حماس نے 13اسرائیلیوں ،12تھائی باشندوں کو رہا کردیا
کیپشن: حماس نے 13اسرائیلیوں ،12تھائی باشندوں کو رہا کردیا

ویب ڈیسک :حماس کی طر ف سے یرغمال بنائے13 اسرائیلیوں کو معاہدے کے بعد رہاکردیا گیا جبکہ تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے 12 یرغمالیوں کو غزہ سے رہا کردیاگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے پہلے جن 12 یرغمالیوں کو رہا کیا ہے ان کا تعلق تھائی لینڈ سے ہے۔ ان یرغمالیوں کو طبی معائنے کے لیے اسرائیل کے ایک اسپتال میں رکھا گیا ہے جہاں سے انھیں ان کے وطن روانہ کردیا جائے گا۔

تھائی لینڈ حکومت نے بھی حماس کے پاس غزہ میں موجود اپنے 12 شہریوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ہم طنوں کی راہ تک رہے ہیں اور ان کی اہل خانہ ایک ایک پل گن رہے ہیں۔

دریں اثنا مزید 13 مزید یرغمالی مصر میں داخل ہوگئے جن کے بارے میں اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اسرائیلی شہری ہیں اور انھیں مصر کے حوالے کیا گیا ہے جب کہ مصر فلسطینی قیدیوں کو وصول کرکے یرغمالی حوالے کردے گا۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری بمباری میں 14 ہزار 800 فلسطینی شہید ہوگئے اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ 1400 اسرائیل مارے گئے۔