بابراعظم نمبر ون پلیئر ،ملک کانام روشن کریں گے،ذکا اشرف 

  بابراعظم نمبر ون پلیئر ،ملک کانام روشن کریں گے،ذکا اشرف 
کیپشن: Babar Azam number one player, Malik Kaname Roshan, Zaka Ashraf

ویب ڈیسک:پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کاکہنا ہے کہ بابراعظم نمبر ون پلیئر ہیں، وہ ملک کا نام روشن کررہے ہیں ۔
  پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف راولپنڈی اسٹیڈیم آئے جہاں انہوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بلند کیا۔
چیئرمین ذکا اشرف نے شان مسعود، شاہین آفریدی، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور سرفراز احمد سے بھی ملاقات کی۔
ذکا اشرف نے قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور ٹیم مینجمنٹ پر بھی مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔
ذکا اشرف نے شاہین آفریدی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شاہین نے ملک کیلئے جوکیا وہ کبھی نہیں بھلایا جاسکتا، ہماری سپورٹ ہر وقت آپ کے ساتھ ہے، شاہین آپ ٹیم کا اہم حصہ ہیں۔
ذکا اشرف نے سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی شاباش دی۔