دہشتگردوں کاخاتمہ،انتہاپسندجماعتوں کیخلاف موثرکارروائی کی جائیگی،وزیرداخلہ

دہشتگردوں کاخاتمہ،انتہاپسندجماعتوں کیخلاف موثرکارروائی کی جائیگی،وزیرداخلہ
کیپشن: Termination of terrorists, effective action will be taken against extremist groups, Interior Minister

ویب ڈیسک:نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کاکہنا ہے کہ دہشتگردوں کاخاتمہ،انتہاپسندجماعتوں کیخلاف موثرکارروائی کی جائیگی۔

نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا نیکٹا ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس کااعلامیہ جاری کردیاگیا۔

اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، تمام آئی جیز، چیف سیکرٹریز، انٹیلی جنس ایجنسیز کے اعلی عہدیدار بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں تمام آئی جیز کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر عملد رآمد پر بریفنگ، شرکاء کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار   کیا۔

نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کاکہنا تھاکہ سرمایہ کاروں اور تاجروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ پاکستان کی پولیس، فوج اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران جوان قربانیاں دے رہے ہیں۔ قربانیوں کی بدولت یہ ملک پر امن رہے گا اور یہاں پر خوشحالی آئے گی۔ہم جوانوں کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ اسمگلروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے جس کو جاری رکھا جائے گا۔منشیات کی سمگلنگ اور فروخت کو روکنے کے اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے۔

نیشنل ایکشن پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کااعلامیہ بھی جاری کردیاگیا

اعلامیہ میں کہاگیا کہ   نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کیلئے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز تقاریر کرنے اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تمام فنانشل ادارے، بینک اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کردارادا کر رہے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق  اعلامیہ مالی لین دین میں شفافیت لائی جارہی ہے۔ کالعدم تنظیموں اور کالعدم افراد (فورتھ شیڈول میں شامل افراد) کو چندہ دینے پر مکمل پابندی ہے۔ پاکستانی اپنا صدقہ خیرات صرف چیرٹی کیش کے منظور شدہ اداروں کو دیں۔تمام صوبوں میں انسداد دہشت گردی کے اداروں سی ٹی ڈی کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔