ایک نیوز :سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سینئیر پارٹی رہنماؤں، سابق ارکان قومی اسمبلی اور سابق پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقاتیں ہوئیں، خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق، راجہ ریاض، سردار اویس خان لغاری اور نواب شیر وسیر ملاقات کرنے والوں میں شامل تھےشہباز شریف سے پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری اور پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ کی بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
تفصیلات کےمطابق شہباز شریف نے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں سابق رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ اور سید جاوید حسنین شاہ کی بھی پارٹی صدر سے الگ ملاقاتیں کیں
ملاقاتوں میں تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ہوا رہنماؤں نے اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی تیاریوں پر پارٹی صدر شہباز شریف کو آگاہ کیا شہباز شریف نے پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں کے جذبے اور کاوشوں کو سراہا ۔
شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معاشی خود انحصاری کا خواب حقیقت بنائیں گے، معاشی طور پر خود انحصار ی اور مضبوط پاکستان امت مسلمہ کے مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے،"جرم ضعیفی" کی سزا سے بچنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا،۔ شہباز شریف نے پارٹی رہنماوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی ترین اثاثہ ہیں، انہیں تعلیم یافتہ اور ہنرمند بنانا ہو گاملک کو بحرانوں سے نکالنے اور عوام کو ریلیف دینے کا تجربہ مسلم لیگ (ن) کے پاس ہےاور نواز شریف کی قیادت میں ایک روشن اور ترقی کرتے پاکستان کا سفر پھر سے شروع کریں گے، ان شاءاللہ پھر سے سب ٹھیک کریں گے۔