الیکشن جیت کر سندھ کوخوشحال بنائیں گے،مصطفی کمال 

Nov 24, 2023 | 18:15 PM

ویب ڈیسک:ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال کاکہنا ہے کہ الیکشن جیت کر سندھ کو بدحالی سے نکال کر خوشحال بنائیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ کراچی تیزی سے ترقی کرنے والا شہر تھا اور پیچھے جارہا ہے ۔پڑوسی ملک چاند پر جارہا ہے اور ہمارے بچے گٹر کا ڈھکن نہ ہونےسے کررہے ہیں ۔کتوں کے کاٹنے کے بعد ویکسین موجود نہیں ،برا حال ہے ۔سندھ بھر میں پانی نہیں ہے ،مائیں بہینں سر پر برتن رکھ کر وہاں سے پانی بھر رہی ہیں جہاں سے جانور پانی پیتے ہیں۔

مصطفی کمال کاکہنا تھاکہ  ہم سب ملکر کرپشن کے خلاف کام کریں گے ۔ جام صادق ، علی مہر ،ارباب رحیم کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔سندھ 70 فیصد ریونیو کماکر دیتا ہے۔ہم سندھ کے عوام کو بہتر سہولت فراہم کریں گے۔

 

مزیدخبریں