آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امام کعبہ کی ملاقات

Nov 24, 2023 | 17:55 PM

ویب ڈیسک:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے  امام کعبہ پروفیسر ڈاکٹر شیخ صالح بن عبداللہ بن حُمَید نے ملاقات کی ۔ باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امام کعبہ کی ملاقات ڈی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔

آرمی چیف نے دورہ پاکستان پر   امام کعبہ پروفیسر ڈاکٹر شیخ صالح بن عبداللہ بن حُمَید   کاخیرمقدم کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کاکہنا تھاکہ امام کعبہ کا دورہ پاکستانیوں کیلئے باعث اعزاز ہے ۔دنیا بھر کے مسلمان حرمین الشریفین کے لیے بے پناہ عقیدت اور خادم حرمین کا گہرا احترام کرتے ہیں ۔پاکستانیوں کےدلوں میں سعودی عرب کیلئےگہری عقیدت،دونوں ممالک مثالی،تاریخی،مذہبی اورثقافتی رشتوں میں بندھےہیں۔دونوں برادرممالک کےدرمیان اتفاق رائےسمیت اسٹریٹیجک تعلقات ہیں

 آئی ایس پی آر کے مطابق امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن محمد  کاکہنا تھاکہ اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے۔اسلام کی غلط تشریحات کی کوئی گنجائش نہیں۔

 امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن محمد نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و زیادتیوں پرتشویش کااظہار کیا۔

آرمی چیف نے امام کعبہ سے ملاقات میں غزہ میں جاری مظالم،مسلمانوں پرظلم وستم کی مذمت کی ۔ فلسطین اورکشمیرکےعوام کےساتھ یکجہتی کااظہارکیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات میں امام کعبہ نےامت کےامن،استحکام اوراتحادکےلیےدعاکی۔

مزیدخبریں