سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد ڈالرکی قدربڑھ گئی

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد ڈالرکی قدربڑھ گئی
کیپشن: The value of the dollar increased after the boom in the stock market

ویب ڈیسک:سٹاک مارکیٹ نئی بلندترین سطح پرپہنچنےکےبعدروپیہ کمزور،ڈالرکی قدر بڑھ گئی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 10پیسے مہنگا ،285.27سے بڑھ کر 285.37روپےپربند ہوا۔جبکہ  کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ، 286 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ۔

واضح رہے کہ  سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے پر پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 306 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں 306 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 59 ہزار 206 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 701 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 58 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔