فیض آباد دھرناتحقیقات: پنجاب، اسلام آباد کی بیوروکریسی طلب

Nov 24, 2023 | 16:28 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: فیض آباد دھرنا کیس میں تحقیقاتی کمیشن نے پنجاب اور اسلام آباد کی بیوروکریسی کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنے کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کی جانب سے پنجاب اور اسلام آباد کی بیورو کریسی کوطلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق آئی جی اسلام آبادخالد خٹک اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی طلب کیا جائے گا،سابق آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف حسین کو بھی 27 نومبر کوطلب کر لیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے ڈپٹی سیکرٹری محمد ایاز کو کمیشن کا سیکریٹری مقرر کر دیا گیا ہے اور تحقیقاتی کمیشن نے فیض آباد دھرنے کی ویڈیوز کے لئے پیمرا کو بھی خط لکھ دیا ہے۔

یاد رہے سپریم کورٹ کی جانب سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ مسترد کیے جانے کے بعد وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں انکوائری کمیشن ریٹائرڈ انسپکٹر جنرل (آئی جی) اختر علی شاہ کی سربراہی میں تشکیل دیا تھا۔

مزیدخبریں