نئی حلقہ بندیوں میں رکاوٹ،الیکشن کمیشن کا 1981 سے جاری تنازعےکوحل کرنےکافیصلہ

نئی حلقہ بندیوں میں رکاوٹ،الیکشن کمیشن کا 1981 سے جاری تنازعےکوحل کرنےکافیصلہ
کیپشن: نئی حلقہ بندیوں میں رکاوٹ،الیکشن کمیشن کا 1981 سے جاری تنازعےکوحل کرنےکافیصلہ

ایک نیوز: وفاق اور پنجاب کی سرحدیں نئی حلقہ بندیوں میں رکاوٹ،الیکشن کمیشن نے 1981 سے جاری تنازعے کو حل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے ڈی سیز کو طلب کر کے ریونیو کے حساب سے نقشہ جات اور تجاویز مانگیں،ڈی سی اسلام آباد اور ڈی سی راولپنڈی نے نقشہ جات اور رپورٹ جمع کروا دی،اسلام آباد اور راولپنڈی انتظامیہ کے درمیان نوتھیال، بوکھڑا، سہام اور چوہڑ ہڑپال کے بعض موضع جات پر تنازعہ ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سہام اور چوہڑ ہڑپال کے بعض موضع اسلام آباد، دیگر سارا علاقہ راولپنڈی کینٹ میں آتا ہے،الیکشن کمیشن نے سہام اور چوہڑ ہڑپال کے علاقے ایک ہی انتظامیہ کو دینے کا فیصلہ کیا ہے،سرحدوں پر حلقہ بندیوں میں تبدیلی سے راولپنڈی اور اسلام آباد کی حلقہ بندیوں مکمل تبدیل کرنا پڑیں گی،سرحدی نئی حلقہ بندی میں تبدیلی سے راولپنڈی کی قومی اور صوبائی سیٹیں متاثر ہوں گی،الیکشن کمیشن کی جانب سے آبادی کے تناسب سے حلقہ بندیاں کی گئی ہیں۔