کوئی بھی میچ چھوٹا بڑا نہیں ہوتا دورہ آسٹریلیا اہم ہو گا، سعود شکیل

Nov 24, 2023 | 16:09 PM

ایک نیوز: قومی کرکٹر سعود شکیل کا کہنا ہے کہ کوئی بھی میچ چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، دورہ آسٹریلیا اہم ہوگا اور کوشش ہوگی آسٹریلوی پچز پر جلد ایڈجسٹ ہوجائیں۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ انٹرنیشنل میچز میں ہر کھلاڑی اہم ہوتا ہے، کوشش ہوتی ہے ہر میچ میں اچھا پرفارم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی پچز پر کوشش ہوگی جلدی ایڈجسٹ ہو کر اچھا کھیل پیش کریں، البتہ کوئی بھی میچ چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، دورہ آسٹریلیا اہم ہو گا۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میرا آسٹریلیا کا پہلا دورہ ہے، شاید تین کھلاڑیوں کے علاوہ باقی سب کے لیے یہ نیا تجربہ ہوگا۔

ٹیم میں بٹوارے اور کھلاڑیوں میں اختلافات سے متعلق سوال پر سعود شکیل نے کہا کہ ٹیم میں گروپنگ کا تاثر غلط ہے، تمام کھلاڑی ٹیم اور ملک کے لیے کھیلتے ہیں۔

سعود شکیل نے کہا کہ سری لنکا میں ایسے نہیں کھیلے کہ مار دھاڑ شروع کردیں، کوشش ہوتی ہے اچھی کرکٹ کھیلی جائے جسے عوام انجوائے کریں۔

بابراعظم کی جانب سے چھوٹا ڈان کہہ کر مخاطب ہونے پر نوجوان کرکٹر نے کہا کہ بابراعظم کا پیار ہے وہ مجھے پیار سے چھوٹا ڈان کہتے ہیں۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی راولپنڈی کیمپ آمد:

پی سی بی کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے راولپنڈی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کیمپ کا جائزہ لیا اور ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ سے ملاقات کی۔ 

وہاب ریاض نے کپتان شان مسعود، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حفیظ سے بھی ملاقات کی۔

مزیدخبریں