ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ایف بی آر اور نادرا کا ملکر کام کرنے پر اتفاق

Nov 24, 2023 | 16:04 PM

ایک نیوز : ایف بی آر اور نادرا نے ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

توٹیفکیشن کے مطابق نادرا اور ایف بی آر کے حکام پر مشتمل اعلٰی سطحی تکنیکی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ کمیٹی کی سربراہی چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کریں گے۔ 

کمیٹی کے ارکان میں چیف پراجیکٹ آفیسر نادرا سمیت نادرا کے دو سینئر افسران شامل ہوں گے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں سی ای او پرال اور دو سینیئر افسران ایف بی آر سے شامل ہوں گے۔

ایف بی آر اور نادرا ٹیکس دہندگان کی اصل آمدن کا جائزہ لے گی۔  ذرائع کے مطابق نئے ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن اور نان فائلر کے ٹیکس پروفائل کو حتمی شکل دی جائے گی۔ایف بی آر اور نادرا کے درمیان ڈیٹا کا بھی تبادلہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں