ویب ڈیسک: پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے داتا دربار کا دورہ کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کردہ تصاویر اور بیان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ لاہور میں تاریخی داتا دربار کا دورہ کرنا ان کیلئے بہت اعزاز کی بات ہے۔
Honoured to visit the historic Data Darbar in #Lahore with its Khateeb, Mufti Ramzan Sialvi and be able to pray at the tomb of the revered Sufi saint Data Ganj Bakhsh. His teachings of peace, love, and harmony continue to inspire people from all walks of life. #JummahMubarak pic.twitter.com/T7CpN4jqxV
— Neil Hawkins (@AusHCPak) November 24, 2023
انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر خطیب مفتی رمضان سیالوی بھی ان کے ساتھ موجود تھے اور انہوں نے صوفی بزرگ داتا گنج بخش کے مزار پر دعا بھی مانگی۔ صوفی بزرگ کی محبت، امن اور ہم آہنگی کی تعلیمات ہر شعبہ زندگی کے افراد کو اپنی جانب راغب کرتی ہیں۔