ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دوران عدت نکاح کا کیس واپس لے لیا گیا اور عدالت نے مدعی کی کیس واپس لینے کی درخواست منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی۔
درخواست گزار محمد حنیف اپنے وکیل فوادحیدرکے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔
درخواست گزار محمد حنیف نے کیس واپس لے لیا۔درخواست گزار نے تکنیکی بنیادپر کیس واپس لینے کی درخواست دائر کردی۔
درخواست میں کہاگیا ہے کہ کیس کی سماعت25 نومبر کو مقررہے،تکنیکی بنیاد پر کیس واپس لینا چاہتا ہوں۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس خارج کردیا۔
یاد رہے کہ درخواست گزار نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر دوران عدت نکاح کرنے کا الزام عائد کررکھاتھا ۔