ایک نیوز: سرائے عالمگیر میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکو کروڑوں روپے کی ڈکیتی کر کے فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں کی جانب سے 15 دوکانیں لوٹے جانے کی اطلاع ہے۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر غلہ منڈی میں رات گئے ڈکیتی کی وارادات رونما ہوئی جس میں 15 سے زائد دوکانیں لوٹ لی گئیں۔ رات گئے غلہ منڈی میں ڈاکو تالے توڑ کر کروڑوں روپے کی واردات کر کے فرار ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق 3 ڈاکو پولیس وردی میں ملبوس ہوکر رات 1 بجے آئے اور چار گھنٹے مسلسل واردات کرتے رہے۔ مبینہ طور پر ڈاکو پولیس وردی میں ملبوس تھے۔ جنہوں نے چوکیدار کو رسی سے باندھا۔
چوکیدار اور وہاں موجود مزدور کو گن پوائنٹ پر 15 سے زائد دوکانیں لوٹی گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ کردیا۔