’’ فنٹاسٹک ٹی ’’ کیلئے بھارتی گروپ کیپٹن ابھی نندن ڈھابے پہنچ گئے

ویب ڈیسک :   بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن ابھی نندن ورتھمان فنٹاسٹک ٹی کی تلاش میں دلی ڈھابے پہنچ گئے۔ 

 رپورٹ کے مطابق گروپ کیپٹن ابھی نندن دلی کے معروف  ڈھابے پر ویج کھانے سے لطف اندوز ہوئے۔ 

 تاہم ڈھابے سے باہر نکلتے ہوئے ان کے ایک پرستار نے ان کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ویڈیو بنانے سے منع کررہے ہیں ۔

 یادرہے  انڈیا نے 14 فروری کو پلوامہ حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا، تھا جس کا پاکستان نے ہمیشہ انکار کیا ہے۔

اس واقعے کے بعد انڈیا نے پاکستان سے متصل سرحد پر فوج کی تعداد بڑھا دی اور پاکستان پر حملے کے بیانات سامنے آنے لگے۔ پلوامہ واقعے کے 12 دن بعد بالاکوٹ ایئر سٹرائیک اور اس سے اگلے دن سرکاری موقف کے مطابق جب انڈین جہاز پاکستان کی حدود میں داخل ہوئے تو پاکستان ائیر فورس کے لڑاکا طیاروں نے لائن آف کنٹرول میں کشمیر کے سماہنی سیکٹر میں انڈین مگ 21 طیارہ مار گرایا، جس کے بعد انڈین پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو حراست میں لیا گیا۔

 تاہم سفارتی مداخلت کے باعث اگلے دن انڈین پائلٹ کو براستہ واہگہ انڈیا کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

پاکستان کی حراست میں ابھی نندن کی چائے کیساتھ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ابھی نندن نے پاکستانی چائے تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ ٹی از فنٹاسٹک‘‘۔