پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ کی پانچ رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ کی پانچ رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل
کیپشن: پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ کی پانچ رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

ایک نیوز:آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے کا معاملہ،لاہور میں قومی اسمبلی کی 14 جبکہ صوبائی اسمبلی 30 نشستوں پر کس کس کو پارٹی کا ٹکٹ ملے گا،مسلم لیگ ن نے ورکنگ کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے پانچ رکنی پارلیمانی ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیاگیا،پانچ رکنی کمیٹی میں کوآرڈینیٹر لاہورخواجہ سعد رفیق، صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ڈویژن صدر لاہور شیخ وسیم اختر، سعود مجید شامل ہونگے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کی پارلیمانی سب کمیٹی امیدواروں سے متعلق سفارشات تیار کرکے پارٹی قیادت کو پیش کرے گی،امیدواروں کی بطور سابق ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کیا کارکردگی رہی سب کمیٹی پارٹی قیادت اور مرکزی پارلیمانی بورڈ کو ارسال کرے گی،لاہور کی پارلیمانی زیلی کمیٹی امیدوار کو شارٹ لسٹ بھی کرے گی۔