ویب ڈیسک : بھارتی شہر ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بم سے اڑانے کی دھمکی ۔ 48 گھنٹوں کے اندر بٹ کوائن میں ایک ملین ڈالر نہ دئیے تو پچھتاؤ گے۔ ای میل پیغام کے بعد بھارت میں ہائی الرٹ کردیا گیا۔
ممبئی پولیس کے مطابق ای میل جمعرات کی صبح تقریباً 11 بجے ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ایم آئی اے ایل) کے فیڈ بیک ان باکس میں بھیجی گئی۔جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
دھمکی آمیز ای میل میں کہا گیا تھا کہ یہ آپ کے ہوائی اڈے کے لیے آخری وارننگ ہے۔
اگر بٹ کوائن میں 10 لاکھ ڈالر ایڈریس پر منتقل نہیں کیے گئے، تو ہم ٹرمینل 2 کو 48 گھنٹوں کے اندر اڑا دیں گے۔ ایک اور الرٹ 24 گھنٹے بعد آئے گا۔‘‘
معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہوائی اڈے اور اس کے اطراف کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے اس آئی پی ایڈریس کا سراغ لگایا ہے جس سے یہ دھمکی آمیز ای میل بھیجی گئی تھی۔ اب پولیس اس شخص کی شناخت کرنے میں مصروف ہے جس نے دھمکی آمیز ای میل بھیجی تھی۔ اس سے پہلے بھی ممبئی پولیس کو کئی دھمکی آمیز کالز موصول ہو چکی ہیں۔