ویب ڈیسک: کراچی میں ایک ویزہ آفس پر حادثاتی طور پر عوامی معلومات کے لیے لگائی گئی ٹی وی سکرین پر فحش ویڈیو چل گئی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دفتر میں معلومات کی فراہمی کیلئے لگائی گئی ٹی وی سکرین پر اچانک فحش ویڈیو چل جاتی ہے۔
The UK visa office in Karachi, operated by Gerry's, accidentally displays an inappropriate video on the large screen. pic.twitter.com/ExGNjcMht0
— Ahmer Khan ???????? ✪ (@StellarTweeting) November 23, 2023
اس موقع پر وہاں عوام کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے۔ تاہم چند سیکنڈز بعد انتظامیہ کو سنگین غلطی کا احساس ہونے کے بعد سکرین کو بند کردیا جاتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ کراچی میں واقعے یوکے ویزہ آفس میں پیش آیا جو کہ 'گیری' نامی کمپنی آپریٹ کررہی ہے۔ انتظامیہ کی غلطی کی وجہ سے عوامی مقام پر لگی سکرین پر فحش ویڈیو چل گئی۔