نواز شریف سے قریبی ساتھی ناصر بٹ کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Nov 24, 2023 | 13:04 PM

ایک نیوز: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ان کے قریبی ساتھی ناصر بٹ نے ملاقات کی ہے۔ جس میں مریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں راولپنڈی کی سیاسی صورتحال پر بھی بات ہوئی۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ جن ورکرز نے پارٹی کے لئے قربانیاں دیں۔ وہ ہمارا اثاثہ ہیں۔ آئندہ عام انتخابات میں ورکرز کا خیال رکھا جائیگا۔

یاد رہے کہ ناصر بٹ دو روز قبل لندن سے وطن واپس  پہنچے تھے۔

مزیدخبریں