وزارت خزانہ کی ملکی اندرونی قرضوں کی ری پروفائلنگ پر ورکنگ شروع

Nov 24, 2023 | 12:59 PM

ایک نیوز: وزارت خزانہ نے ملکی اندرونی قرضوں کی ری پروفائلنگ پر ورکنگ شروع کر دی۔ ملکی معیشت پر اندرونی قرضوں کا مجموعی حجم ساڑھے 40 ہزار ارب تک پہنچ چکا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ملکی اندرونی قرضوں پر تقریبا 672 ارب روپے کی سود کی ادائیگیوں کا بوجھ ہے۔ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز، اجارہ سکوک بانڈز کا قرض 26 ہزار ارب سے زائد ہے۔ شارٹ ٹرم قرضوں کی معیاد کو ری پروفائلنگ سے لانگ ٹرم میں کنورٹ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی قرضوں کو لانگ ٹرم میں کنورٹ کرنے سے کاسٹ آف بارؤنگ کم ہو گی۔ قرضوں کیلئے ری پروفائلنگ اور ریونیو ہدف جی ڈی پی کا 15 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔ ریونیو محصولات کا 70 فیصد تک قرضوں کی ادائیگی کیلئے استعمال کیا جا رہا۔

مزیدخبریں