ایک نیوز: ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چودھری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ 9 مئی کے حوالے سے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو تفتیش کے دوران ثبوتوں کی بنیاد پر انہیں ریاست کا باغی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ جس کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے۔ اس کے شواہد موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک ہی وقت پر کئی اضلاع میں ایک ہی طرح کی دہشت گردی کی گئی۔ نئی لسٹیں نہیں ہیں۔ پرانی لسٹوں میں جو اشتہاری ہوئے ہیں۔ ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جیو فینسنگ میں لسٹیں تیار کی گئی ہیں۔
دوران پریس کانفرنس ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ قتل،اندھے قتل اور اشتہاریوں سمیت ڈکیت و چور گینگز کے 124 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ رواں ماہ 56گینگز کے 124ملزمان گرفتار کرکے 16کروڑ51لاکھ روپے سے زائد برآمد کرلیے گئے ہیں۔
اے کیٹگری کے 61خطرناک اشتہاریوں سمیت611اشتہاری، 760عدالتی مفرور،256لسٹڈ ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ اسی ماہ کے دوران زیادتی کے128، قتل اور اندھے قتل کے 61ملزمان سمیت دیگر جرائم میں ملوث 28510ملزمان گرفتارکیے گئے ہیں۔
رواں ماہ کے دوران 18479مقدمات کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے گئے۔
مقدمہ نمبر:4068/23 تھانہ باٹا پور جرم: 302/356 مورخہ:02-11-23
انویسٹی گیشن پولیس باٹا پور۔۔بالیاں چھیننے کے دوران قتل، ملزم گرفتار:
بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل پر خاتون عشرت سرور کی بالیاں نوچنے والا سفاک ملزم جنید گرفتار کرلیا گیا۔مقتولہ اپنے شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر جاری رہی تھی کہ ملزم نے اس کی بالیاں کھینچ لیں۔ دوران واردات موٹر سائیکل سے گر کر خاتون موقع پر ہی جانبحق ہو گئی تھی۔
مقدمہ نمبر:6120/23 تھانہ: شاہدرہ جرم: 302 مورخہ:31-08-23
انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ۔۔شہری کے اندھے قتل کی واردات ٹریس، ملزم گرفتار:
ملزم ندیم عرف دیما اورمقتول جاوید محمود کے درمیان پیسوں کے لین دین کا تنازعہ تھا۔ ملزمان ندیم عرف دیما اور احتشام عرف چاند نے شہری جاوید محمود کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ملزمان سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے،ملزمان سے آلہ قتل پسٹل برآمدکر لیا گیا۔
مقدمہ نمبر:5039/23 تھانہ: گرین ٹاؤن جرم: 365، 302ایزاد ہوا۔ 11-10-23
انویسٹی گیشن پولیس گرین ٹاؤن۔۔شہری کو اغواء کے بعد قتل کرنیوالے 3ملزمان گرفتار:
28سالہ شہری علی رضا کے قتل کی سنگین واردات میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں بشریٰ بی بی، نمرہ بی بی اور ثریا بی بی شامل ہیں۔ مقتول علی رضا کے پہلے بشریٰ بی بی، بعد ازاں اس کی بیٹی نمرہ اور پھر اس کی کزن ثریا کے ساتھ تعلقات تھے۔ ملزمان خواتین نے علی رضا کو شیخوپورہ بلا کر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائر مار کر اور چھری کے وارکر کے قتل کیا۔ گرفتار خواتین کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں۔
مقدمہ نمبر:2844/23 تھانہ نصیر آباد جرم: 302/324 مورخہ:21-10-23
انویسٹی گیشن پولیس نصیر آباد۔۔قتل کی واردات میں ملوث درندہ صفت ملزم گرفتار:
گرفتار ملزم سلیم عرف چھما نے بیلا ہوٹل فیروز پور روڈ پر چھری کے وار کرکے شہری عجب خان کو ہلاک کر دیا تھا۔ ملزم نے چھری کے وار کر کے ہوٹل میں موجود 2شہریوں فیاض اور عمران کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ ملزم سلیم کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد گرفتار کیا گیا۔
تھانہ:شمالی چھاؤنی مقدمہ نمبر: 5095/23 جرم: 379 09-11-23
انویسٹی گیشن پولیس شادباغ۔۔۔شادیوں میں معصوم بچوں کے ذریعے چوری کی وارداتیں کروانے والے ملزمان گرفتار:
گرفتار ملزمان یوسف اور زین علی شادیوں میں چوری کے لیے معصوم بچوں کو ٹرینڈ کرتے تھے۔ بچے شادیوں میں دلہن یا اس کی ماں کے پاس موجود طلائی زیورات بڑی مہارت سے چوری کرتے تھے۔ چند روز قبل شادی کی تقریب میں گولڈ کا ڈبہ چوری کرنیوالے 9سالہ بچے سمیر کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزمان سے واردات میں چوری کیے گئے طلائی زیورات برآمد کر لیے گئے۔
مقدمہ نمبر:2783/23 تھانہ: نصیر آباد جرم: 381 مورخہ 16-10-23
انویسٹی گیشن پولیس نصیر آباد۔۔۔ڈیڑھ کروڑ روپے چوری کی واردات ٹریس ملزمان گرفتار:
گرفتار ملزمان رضوان، مہوش رضوان اور حسنین نے اپنے مالکان کے گھر میں چوری کی واردات کی تھی۔ ملزمان گھر سے طلائی زیورات، ڈالرز، درہم اور ریال چوری کر کے ساتھ لے گئے تھے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان سے رقم برآمد کر کے اصل مالک خالد محمود کے سپرد کر دی گئی ہے۔ مضبوط چالان مرتب کر کے ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔