گلبرگ میں کنٹینر جلانےکےمقدمہ میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی،سماعت ملتوی

Nov 24, 2023 | 12:33 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:سانحہ 9 مئی کو گلبرگ میں کنٹینر جلانے کے مقدمہ میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی،عدالت نے کیس کی سماعت 11 دسمبرتک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کو گلبرگ میں کنٹینر جلانے کے مقدمہ پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔

عدالت نے گلبرگ کنٹینر جلانے کے کیس میں 7 ملزمان کو آئندہ طلب کرلیا،عدالت 7 ملزمان کو مقدمہ کے چالان کی کاپیاں تقسیم کر چکی ہے۔

ملزمان میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید ، وقار بشیر ، عرفان خان عثمان صدیقی سمیت دیگر شامل ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے ملزمان کو طلب کرتے ہوئےسماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں