پاک فوج اور ایف سی کے دوردراز علاقوں میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات

Nov 24, 2023 | 10:46 AM

ایک نیوز: پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے دوردراز علاقوں میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

اس سلسلہ میں حکومت خیبرپختونخواہ کے تعاون سے بونیر کے علاقہ واد ایلم میں تین ہائیڈرو الیکٹرک ٹربائن نصب کیے گئے ہیں۔ ان ہائیڈرو الیکٹرک ٹربائن کی تنصیب سے علاقہ کے 1500 گھروں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی ہے۔

ان علاقوں میں گذشتہ ستر سالوں سے بجلی میسر نہیں تھی۔ ایلم میں 150 کلو واٹ کی ایک ہائیڈرو الیکٹرک ٹربائن کی تنصیب سے ایلم کلے اور سرکھپاکلے کے 500 گھروں کو بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی ہے۔ جبکہ 200 کلو واٹ کی ہائیڈرو الیکٹرک ٹربائن سے جوبراکلے اور شین ڈھنڈ کے 500 گھروں کو بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ایلم میں 250 کلو واٹ کی ہائیڈرو الیکٹرک ٹربائن سے چارکلے کے 500 گھروں کو بھی بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی ہے۔ دوردراز اور دشوار گزار علاقہ ہونے کی وجہ سے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ نے ٹربائن، ٹرانسفارمرز اور کھمبوں کی پیدل ترسیل، نالوں میں ٹرانسمیشن لائنوں کی ترسیل و تنصیب اور بھاری پائپوں کو رسیوں کے ذریعے منتقل اور ان کی ویلڈنگ کرنے جیسے چیلنجز کے باوجود بڑی مستعدی سے کام مکمل کیا۔ جس کے لئے علاقہ مکین بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مزیدخبریں