لیسکوکابجلی چوروں کیخلاف آپریشن،مزید 23ملزمان گرفتار

Nov 24, 2023 | 10:31 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر قیادت ریجن بھر میں انسداد بجلی چوری مہم جاری،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بجلی چوری میں ملوث 23 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ ریجن بھر میں کل372 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،369 کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 17 کمرشل،1 زرعی، انڈسٹریل 1 اور353 ڈومیسٹک تھے،تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو چار لاکھ اننچاس ہزار چار سو چونتیس یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں،24 گھنٹوں کے دوران چارج کئے گئے یونٹس کی مالیت ایک کروڑ اسی لاکھ باسٹھ ہزارچھ سو اناسی روپے ہے،کھڈیاں کے علاقے میں کنکشن کو624876 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

 ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ نواب ٹاؤن کے علاقہ میں کنکشن کو 450000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، شاہدرہ کے علاقے میں کنکشن کو210000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،راوی ٹاؤن کے علاقے میں کنکشن کو200000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 77 روز کے دوران گرفتار ہونیوالے ملزمان کی تعداد13272 ہزار سے تجاوز کرگئی،اب تک کل29621 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،29250 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں،28241 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔

 ترجمان لیسکو کا مزید کہنا ہے کہ بجلی چوروں کو اب تک پانچ کروڑبیس لاکھ اننچاس ہزار پانچ سو اسی یونٹس چارج کئے گئے ہیں،چارج کیے گئے یونٹس کی مالیت دو ارب آٹھ کروڑتینتالیس لاکھ بارہ ہزار پانچ سو اڑسٹھ روپے ہے۔

مزیدخبریں