ایک نیوز: اترپردیش کے بعد بہار میں بھی حلال کھانے پر پابندی کا امکان ہے۔ یونین وزیر گری راج سنگھ کا وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے حلال مصنوعات پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ حلال مصنوعات کا کاروبار ملک سے غداری ہے۔ گری راج سنگھ نے کہا کہ حلال سرٹیفیکیشن کو ہم نہیں مانتے۔
ممکنہ پابندی سے ہندوستانی مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ اتر پردیش میں بھی یوگی حکومت نے حلال سرٹیفیکیشن پر پابندی عائد کی تھی۔
اے آئی ایم پی ایل بی ممبر محمد سلیمان کا کہنا ہے کہ حلال سرٹیفیکیٹ پر پابندی غلط ہے، بہار کی حکومت اسلافوبیا کا شکار ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق بہار حکومت کا حلال سرٹیفیکیٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پابندی کا فیصلہ مودی حکومت کی مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔