ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے متعلق شہداء کے لواحقین کا ردعمل 

Nov 24, 2023 | 09:25 AM

ایک نیوز: ملٹری کورٹس میں ٹرائل ہونے کے حق میں شہداء کے لواحقین نے اپنے احساسات کا اظہار کیا۔ 

کیپٹن روح اللہ شہید کے والد کا کہنا تھا کہ "جو لوگ ملٹری کورٹس کی مخالفت کرتے ہیں ہم ان کی مخالفت کرتے ہیں"۔"ملٹری کورٹس پاکستان کے قانون کے مطابق ہیں"۔ "ملٹری کورٹس کو اپنا کام جاری رکھنا چائیے"۔"ہم ملٹری کورٹس کی حمایت کرتے ہیں"۔

کپٹن ولی وزیر شہید کے والد کا کہنا تھا کہ "جو ملٹری کورٹس کی مخالفت کرتے ہیں وہ شہداء کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں"۔"ملٹری کورٹس پہلے بھی وقت کی اہم ضرورت تھی اور اب بھی نہایت اہم ہیں"۔ "ہم چاہتے ہیں ہمارے شہداء کے ساتھ زیادتی نہ کی جائے"۔ "ملٹری کورٹس میں مجرمان کے خلاف جلد فیصلے ہو جاتے ہیں"۔

کیپٹن فہیم عباس شہید کے والد کا کہنا ہے کہ "ملٹری کورٹس میں جلد انصاف کی فراہمی کی جاتی ہے"۔ سپاہی شاہد خان شہید کے والد کا کہنا تھا کہ "ہم بحیثیت شہداء کے ورثاء یہ چاہتے ہیں کہ قومی مجرمان کا فیصلہ ملٹری کورٹس میں کیا جائے"۔ "ملٹری کورٹس نے پہلے بھی مجرمان کو سزا دی ہے"۔

مزیدخبریں