ویب ڈیسک:نیدرلینڈزکےعام انتخابات میں اسلام مخالف پاپولسٹ سیاست دان گیرٹ ولڈرز کامیاب ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق گیرٹ ولڈرز کی جماعت نے پارلیمنٹ کی150 میں سے37 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے، اقتدار کی باگ ڈور سنبھالنے سے پہلے اسے مخلوط حکومت بنانا ہوگی۔
خبر کے مطابق گیرٹ ولڈرز کیلئے مخلوط حکومت بنانے کا ٹاسک تھوڑا مشکل ہو سکتا ہے کیونکہ مرکزی دھارے کی جماعتیں اس سے اور اس کی پارٹی، ”پارٹی فار فریڈم“ کے ساتھ اتحاد کرنے سے گریزاں ہیں۔
نیدرلینڈز کے پارلیمانی انتخابی نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا، اسلام مخالف مؤقف کیلئے مشہور پاپولسٹ سیاست دان گیرٹ ولڈرز اگر مخلوط حکومت بنانے میں کامیاب ہوئے تو وہ نیدرلینڈز میں دائیں بازو کےپہلے وزیر اعظم ہونگے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گیرٹ ولڈرز حکومت بنانے میں کامیاب ہوئے تو ان کی جیت یورپی سیاست میں ہلچل مچا سکتی ہے کیونکہ وہ نیدرلینڈز پر ریفرنڈم کا مطالبہ کر چکے ہیں جبکہ نیدرلینڈز میں”ڈی اسلامائزیشن“کے نظریے کی وکالت بھی کرتے ہے۔
گیرٹ ولڈر زکے اسلام مخالف خیالات کے نتیجے میں ان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں اور وہ گزشتہ چند سالوں سے پولیس کی حفاظت میں رہ رہےہیں۔