ویب ڈیسک:ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسٹرابیری کھانے سے ڈیمینشیا کے خطرے کو کم کرنےکےساتھ یاددہشت کوبھی تیزکیاجاسکتاہے۔
تفصیلات کےمطابق ویسےتوپھلوں کےبےشمارفائدہ ہوتےہیں مگراسٹرابیری دماغی صحت کیلئےبےحدمفیدہےیہ نہ صرف ڈیمینشیاسےبچانےمیں مدددیتی ہےبلکہ اس کےباقاعداستعمال سےیاددہشت بھی بہترہوتی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی آف سِنسِناٹی میں قائم کالج آف میڈیسن کے محققین کی جانب سے کی جانے والی یہ تازہ ترین تحقیق ٹیم کی ماضی میں بلیو بیری، بلیک بیری اور دیگر بیری پر کی گئی تحقیق پر مبنی تھی جس میں ان تمام بیریوں اور ڈیمینشیا کے خطرات میں کمی کے متعلق بتایا گیا تھا۔
تازہ تحقیق میں محققین نے وزن میں زیادتی کے مسئلے سے دوچار شرکا جنہیں دماغی کارکردگی میں مسائل کی شکایت تھی کا معائنہ کیا، نصف افراد کو کسی بھی قسم کی بیری کھانے سے روکا گیا جبکہ دوسرے نصف کو روزانہ ایک کپ کے برابر اسٹرابیری پاؤڈر کھلایا گیا۔
نتائج میں دیکھا گیا کہ وہ افراد جنہوں نے اسٹرابیری کا پاؤڈر کھایا تھا12 ہفتوں بعد الفاظ کی فہرست کو یاد رکھنے والے ایک امتحان میں ان کی کارکردگی بہتر تھی۔
بلیو بیری اور اسٹرابیری کے اندر اینتھوسایانِنس نامی ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے جو دائمی سوزش (ڈیمینشیا کا سبب بنے والے غیر مستحکم سالموں سے لڑتا ہے۔
تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر رابرٹ کریکورین کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ وہ افراد جو باقاعدگی سے اسٹرابیری یا بلیو بیری کھاتے ہیں عمر بڑھنے کے ساتھ ان کی دماغی کارکردگی میں تنزلی سست ہوتی ہے۔
تحقیق میں محققین نے50 سے60 برس کے درمیان30 سےزیادہ وزن رکھنے والے افرادجن میں پانچ مرد اور25 خواتین شامل تھیں کا معائنہ کیا، ان افراد کو دماغی مسائل کی معمولی سی شکایت تھی۔ڈاکٹر رابرٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس گروپ کا انتخاب اس لیے کیا کیوں کہ ان کو ڈیمیشیا کا خطرہ زیادہ تھا۔
اسٹرابیری کےدماغی صحت پرحیران کن اثرات؟
Nov 24, 2023 | 06:42 AM