بھارت میں دیوالی کےبعدایک انوکھاتہوار

Nov 24, 2023 | 06:17 AM

ویب ڈیسک: بھارت میں دیوالی کے بعد ایک تہوار منایا جاتا ہے جہاں ہندومذہب کے ماننے والے زمین پر لیٹ جاتے ہیں اور گائیں ان کو اپنے پیروں سے روندتے ہوئے ان کے اوپر سے گزرتی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق دیوالی کا تہوار ہندوستان سمیت دنیابھر موجودہندو مناتےہیں۔لیکن مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں بھیداواڑ میں منایا جانے والا تہوارعجیب وغریب تہوارہے۔
دیوالی کے بعد کی تقریب کے ایک حصے کے طور پر ہندو پجاری گاؤں میں ایک مخصوص جگہ پر زمین پر لیٹ جاتے ہیں اور مذہب کے نام پر درجنوں گائیوں سے خود کو روندواتے ہیں، اس امید پر ان کی تمام منتیں پوری ہونگی۔
بھیداواڑ گاؤں میں صبح کے وقت گائیوں کی پوجا کی جاتی ہے اور پھر پجاری زمین پر لیٹ جاتے ہیں جبکہ گائیں انہیں روندتے ہوئے ان کے اوپر چل کر جاتی ہیں۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ گائیوں میں 33 کروڑ (330 ملین) دیوی اور دیوتا بسیرا کرتے ہیں اور گائیوں کے اوپر گزرنے سے دیوتاؤں کا آشیرواد حاصل ہوتا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق عقیدت مندوں کو پانچ دن تک روزہ رکھنا پڑتا ہے اور دیوالی سے پہلے مقامی مندر میں ایک رات گزارنی پڑتی ہے جس کے بعد وہ اپنے آپ کو روندوانے سے پہلے صبح گائے کی پوجا کرتے ہیں جس کے بعد اصل تقریب کے وقت گاؤں والے دعائیں مانگنا ہیں اور بھجن گانا شروع کردیتے ہیں۔

مزیدخبریں