قومی کرکٹرزامام الحق اورفہیم اشرف کی شادی کی تقریبات کاآغاز

Nov 24, 2023 | 05:27 AM

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کےبلےبازامام الحق کی شادی کی تقریبات کےسلسلےمیں جمعرات کوقوالی نائٹ کااہتمام کیاگیا۔جبکہ قومی ٹیم کےکھلاڑی فہیم اشرف کی مہندی کی تقریب کی محفل بھی سجی۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کےبعدوطن واپس پہنچےوالےقومی ٹیم کےکھلاڑی امام الحق کی شادی ناروےمیں مقیم انمول محمودسےلاہورمیں ہورہی ہے۔
 لاہور کے نجی فارم ہاؤس پر امام الحق کی مہندی اور قوالی نائٹ کا اہتمام کیاگیا۔جس میں قومی ٹیم کے کیمپ کا حصہ سابق کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد، عثمان قادر اورچیف سلیکٹروہاب ریاض اسلام آباد سے خصوصی طور پر قوالی نائٹ میں شرکت کیلئے آئے۔اس کےعلاوہ دوستوں اوررشتےداروں نےبھی شرکت کی،امام الحق کا نکاح25 نومبر اور دعوت ولیمہ26 نومبر کو طے ہے۔

دوسری جانب فہیم اشرف کی مہندی پر ان کے آبائی شہر پھول نگر میں محفل سجی۔ اس موقع پر فہیم اشرف کے اہل خانہ اور ان کے دوستوں کی بڑی تعداد اس خوشی میں شریک ہوئی۔

مزیدخبریں