رنبیرکپورکی فلم”انیمل“کادھماکہ خیزٹریلرجاری

رنبیرکپورکی فلم”انیمل“کادھماکہ خیزٹریلرجاری
کیپشن: Explosive trailer of Ranbir Kapoor's movie "Animal" is released

ویب ڈیسک:بالی ووڈسپرسٹاررنبیرکپورکی نئی فلم”انیمل“کادھماکےدارٹریلرجاری کردیاگیا۔
ایکشن، جرائم، محبت اور نفرت کے گرد گھومتی کہانی اور اداکار کی جاندار پرفارمنس نے مداحوں پراپناجادوچلادیا۔
رنبیر کپور کو فلم میں اپنے والد انیل کپور کی محبت میں جنونی دکھایا گیا ہے اور وہ اپنے والد کے دشمنوں سے بدلہ لینے کیلئے آخری حد تک جانے کو تیار نظر آتے ہیں۔


”انیمل“ میں رنبیر کے مقابلے میں بوبی دیول ولن کا کردار ادا کررہے ہیں اور ٹریلر میں ان کی انٹری کہانی کے ماحول کو یکسر تبدیل کردیتی ہے۔
سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں رنبیر کے ساتھ انیل کپور، بوبی دیول اور راشمیکا مندانا بھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔
فلم”انیمل“ یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔