دنیاپور:کھلےمین ہول نےایک اورجان لےلی

Nov 24, 2023 | 03:15 AM

ایک نیوز:دنیاپورمیں کھلےمین ہول نےایک اورنوجوان کی جان لےلی۔
تفصیلات کےمطابق دنیاپور میونسپل انتظامیہ کی نا اہلی نے ایک اور جان لے لی ،دوکوٹہ روڈ سٹرک کنارے کھلے مین ہول میں گر کے نوجوان جان کی بازی ہارگیا،مقتول کی شناخت شہزادکےنام سےہوئی۔
ذرائع کےمطابق مقتول مقامی ہوٹل میں کام کرتاتھا،مقتول ہوٹل میں کام کےبعدچھٹی لےکرگھرجارہاتھاکہ راستےمیں کھلےمین ہول میں گرکرجاں بحق ہوگیا۔

مزیدخبریں