گھوٹکی:نئی نویلی دلہن مبینہ طورپرقتل

Nov 24, 2023 | 02:57 AM

ایک نیوز:گھوٹکی میں نئی نویلی دلہن کوشوہراورسسرالیوں نےمبینہ طورپرگلادباکرقتل کردیا۔
تفصیلات کےمطابق گھوٹکی کے نواحی علاقے پاندھی فقیر میں نئی نویلی دلہن کو مبینہ طور قتل کردیا گیا ۔
پولیس کےمطابق مقتولہ کی شادی چند روز قبل صعیب شیخ نامی شخص سے ہوئی تھی،مقتولہ کی شناخت اربیلی کے نام سے ہوئی ہے۔
مقتولہ کی والدہ کاکہناہےکہ بیٹی کو خاوند اور سسرالیوں نے پہلےزہردیااورپھر گلا دبا کر قتل کیا ہے۔
پولیس کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورموقع واردات سےتمام شواہداکٹھےکرلئےہیں ،لاش کوتحویل میں لےکرضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہےاورمقتولہ کےورثا کی فریاد پر شوہر صعیب شیخ کوگرفتارکرلیاگیاہے،واقع کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں