ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے فیشن ڈیزائننگ کا ڈپلومہ حاصل کرلیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں انہیں اپنا ڈپلومہ سرٹیفکیٹ وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے مطابق انہوں نے آٹھ ہفتوں پر مشتمل فیشن کا بنیادی کورس کیا ہے جس کا دورانیہ ستمبر2023 سے نومبر2023 تک تھا۔
اس سے قبل ندا یاسر نے انکشاف کیا تھا کہ وہ کراچی میں قائم انڈس ویلی سکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر سے فیشن ڈیزائننگ سیکھ رہی ہیں۔
ندا یاسر نے حال ہی میں اپنا خواتین کے ملبوسات کا برانڈ بھی لانچ کیا ہے جس کیلئے ماڈلنگ اور تشہیر بھی وہ خود کرتی ہیں۔