اداکارہ حرا خان نے والدہ کےہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

اداکارہ حرا خان نے والدہ کےہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
کیپشن: Actress Hira Khan got the blessing of performing Umrah with her mother

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حرا خان نےوالدہ کےہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔
اداکارہ حراخان اپنی والدہ کےہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنےگئی ہیں،جس کی تصاویر انہوں نے ویڈیواینڈفوٹوایپ اپنے”انسٹاگرام “اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں۔ حرا خان نے لکھا ”کوئی الفاظ نہیں! میں صرف شکر گزار ہوں۔“

حراخان نےمزیدلکھاکےاللہ تعالیٰ واقعی بڑامہربان ہے جس نے مجھے اپنے گھر بلایا اوریہ دن سال کے سب سے زیادہ صحت بخش دن رہے ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ یہ سب ایک خواب کی طرح محسوس ہوتا ہے۔ اس سعادت پر اللہ تعالیٰ کی شکرگزار ہوں۔ غزہ اور اپنے ملک کے لیے بھی دعا کی۔ اللہ ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے، آمین۔

اداکارہ کو عمرہ ادائیگی پر اُن کے ساتھیوں اور مداحوں نے مبارک باد پیش کی اور دعاؤں کے لیے بھی درخواست کی ہے۔
یاد رہے کہ حرا خان حال ہی میں نشر کئے گئے ڈرامے ”وہ پاگل سی“ اور” میرے ہمسفر“ میں اپنے کردار”رومی“ سے مشہور ہوئیں جبکہ انہوں نے2021 میں ڈرامہ سیریل پھانس سے شوبز انڈسٹری میں ڈیبیو دیا تھا۔