فیفا ورلڈ کپ: پرتگال کا فاتحانہ آغاز، گھانا کو 3-2 سے شکست

Nov 24, 2022 | 23:54 PM

ایک نیوز نیوز: جمعرات کو دوحا میں پرتگال اور گھانا کے درمیان کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی کوشش کی مگر کسی کو بھی کامیابی نہیں ملی۔ وقفے تک مقابلہ زیرو ، زیرو رہا۔

دوسرے ہاف میں پرتگال کو ملنے والی پنالٹی کو اسٹار کھلاڑ ی کرسٹیانو رونالڈو نے گول میں تبدیل کردیا، 8 منٹ کے بعد گھانا کی ٹیم یہ خسارہ پورا کرنے میں کامیاب رہی، گول ایو نے بنایا۔

اس کے بعد 78ویں منٹ میں پرتگال کے فیلکس سیکیورا نے گول کر کے ٹیم کو پھر سے برتری دلادی جبکہ صرف دو منٹ بعد لییاؤ نے تیسرا گول کردیا۔ کھیل کے آخری لمحات میں گھانا کے بُوکاری نے دوسرا گول کیا۔ میچ کا اختتام تین دو کے اسکور پر پرتگال کے حق میں ہوا۔

مزیدخبریں