دباؤ کے باوجود تقرری کا فیصلہ میرٹ پر کیا،شہباز شریف

Nov 24, 2022 | 23:11 PM

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے اعتراف کیا ہے کہ اہم تقرری کے معاملے پر ان پر شدید دباؤ تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سنیارٹی کا اصول اداروں کو مضبوط بناتا ہے، اہم تقرری کا فیصلہ دباؤ کے باوجود میرٹ پر کیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں انتشار اور افراتفری کی گنجائش نہیں، سنیارٹی کے اصول پر فیصلہ ملک کے استحکام کا باعث بنے گا۔ معاشی مضبوطی اولین ترجیح ہے، ملک کو آگے لیکر جائیں گے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن اتحادیوں کے ساتھ ملکر ملک میں سیاسی استحکام کی منزل حاصل کرے گی۔

مزیدخبریں