خواجہ آصف نے صدرمملکت کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

Nov 24, 2022 | 22:57 PM

ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے انکشاف کیا کہ صدر عارف علوی عمران خان سے ملاقات کیلئے اسلام آباد سے لاہور وزیراعظم کے طیارے میں گئے، اس پر خواجہ آصف نے کہا کہ جہاز پرائم منسٹر کا ہی استعمال ہوتا ہے۔

پروگرام کے میزبان نے کہا کہ میں تو اس بات پر تالی بجاؤں گا جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ میں بھی بجاؤں گا۔

علاوہ ازیں میزبان کے اس سوال پر کہ آپ نے کہا تھا کہ آپ عارف علوی کو اپنا صدر نہیں مانتے آج ان کی تعریف کر رہے ہیں، خواجہ آصف نے جواب دیا کہ جب وہ پی ٹی آئی کے ورکر کی حیثیت سے کام کریں گے تو میرا وہ کہنا بنتا ہے اور جب وہ صدر مملکت یا سپریم کمانڈر کی حیثیت سے کام کریں گے تو میرا سراہنا بھی بنتا ہے۔

میزبان نے سوال کیا کہ اب آپ کی صدر سے ناراضگی ختم ہوگئی ہے؟ خواجہ آصف نے جواب دیا کہ میرا خیال ہے کہ اب حالات اس قسم کے ہونے چاہئیں کہ ہم حکومت کے باقی 8 ، 10 مہینے میں معاشی بحالی کی جانب جائیں۔

علاوہ ازیں پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صدر مملک کا عہدہ غیرسیاسی اور وزیراعظم کا عہدہ سیاسی ہے، سکیورٹی سے متعلق اداروں کو اعتراض نہ ہو تو ہمیں پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ پر مسئلہ نہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اللہ کی شان ہے اب انھوں نے دھرنا بھی نوازشریف پارک میں دینا ہے، جو کہتا ہے کہ عوام کا سمندر لے کر آؤں گا دیکھتے ہیں یہ کیسے سمندر لے کر آتا ہے۔

مزیدخبریں