ایک نیوز نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹرز کے اعزاز میں عشائیہ میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کرکٹرز سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔
آرمی چیف نے بابراعظم اور شاہین آفریدی سے بھی گفتگوکی اور ان کی انجری سے متعلق دریافت کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لیڈرشپ کا کام لڑنا ہوتا ہے ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ جو لیڈر اپنی غلطی مان نہیں سکتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا۔
آرمی چیف نے کہا کہ شاہین آفریدی زخمی نہ ہوتا تو فائنل کا رزلٹ مختلف ہوتا، ورلڈکپ میں ہم کلوزمارجن سے ہارے۔ بھارت ورلڈکپ میں 10 وکٹوں سے ہارا۔
آرمی چیف نے کہاکہ ہماری ٹیم اب دوبارہ کھڑی ہوگئی ہے۔ ٹی 20 کرکٹ فارمیٹ میں شاداب خان بہترین کرکٹر ہے۔