کیف میں روسی حملوں سے 7 افراد ہلاک

 کیف میں روسی حملوں سے 7 افراد ہلاک
کیپشن: 7 people were killed by Russian attacks in Kyiv

ایک نیوز نیوز:یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی حملوں میں کم از کم سات افراد ہلاک اور پانی و بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق یوکرینی نیشنل پولیس کے مطابق روس کی جانب سے لگاتار میزائل حملوں میں اہم یوکرینی تنصیبات سمیت پاور سٹیشز کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے یوکرین کے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔یوکرینی ائیر فورس کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے داغے گئے 70 کروز میزائلوں میں سے 50 کو تباہ کر دیا گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ ڈاکٹر ہنس کلوج نے خبردار کیا ہے کہ یوکرینی تنصیبات پر روسی حملے یوکرین میں انسانی المیے کو جنم دے سکتے ہیں۔