انڈونیشیا زلزلہ: 2 دن تک ملبے تلے دبے رہنے والا 6 سالہ بچہ زندہ نکل آیا

Nov 24, 2022 | 22:35 PM

 ایک نیوز نیوز:'جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے' یہ محاورہ تو آپ نے کئی بار سنا ہوگا لیکن اس کی حقیقی مثالیں بہت ہی کم دیکھنے کو ملتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے حالیہ تباہ کن زلزلے میں جہاں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے وہیں 48 گھنٹوں تک ایک گھر کے ملبے تلے دبے  رہنے والا 6 سالہ بچہ معجزانہ طورپر زندہ بچ گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں زلزلے کے چار روز بعد بھی آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے،بارشوں اورلینڈ سلائیڈنگ کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اسی دوران 48 گھنٹوں تک ایک گھر کے ملبے تلے دبے رہنے والا 6 سالہ بچہ معجزانہ طورپر محفوظ رہا جسے ریسکیو حکام نے  باحفاظت باہر نکال لیا۔بچے کی شناخت ازکا مولانا ملک کے نام سے ہوئی ہے۔رپورٹس کے مطابق 6 سالہ بچہ دو دن تک پانی اور خوراک کے بغیر ملبے کے نیچے معجزانہ طور پر زندہ رہا،جس کے بعد ریسکیواہلکاروں کی امیدیں بڑھی ہیں کہ ملبے تلے دبے افراد اب بھی زندہ ہوسکتے ہیں۔

 

مزیدخبریں