پنجاب میں حکومت تبدیلی کا مشن حکمران اتحاد نے آصف زرداری کو دیدیا

پنجاب میں حکومت تبدیلی کا مشن حکمران اتحاد نے آصف زرداری کو دیدیا
کیپشن: The mission of government change in Punjab was given to Asif Zardari by the ruling alliance(file photo)

ایک نیوز نیوز: مشن پنجاب لیے مفاہمت کے گرو آصف علی زرداری نے لاہور ڈیرے لگالیے۔

تفصیلات کے مطابق حکمران اتحاد صوبہ پنجاب میں تبدیلی کے لیے سرگرم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد نے مشن لاہور کا ٹاسک آفس علی زرداری کو دے دیا۔ 

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری آئندہ چند دن میں مشن لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔ آصف علی زرداری مشن لاہور کےلیے کچھ دن لاہور میں قیام کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مشن لاہور کا مقصد پنجاب میں بھی پی ڈی ایم اور اتحادیوں کی حکومت کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔