ایک نیوز نیوز: بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ونگ نے نامزد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حوالے سے مثبت پوسٹس شیئر کرنا شروع کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ونگ کی طرف سے ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کے دورہ پاکستان کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
ویڈیو کے مطابق وزیراعظم کی حیثیت میں عمران خان، اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا تعارف "دی بیسٹ سیکرٹ سروس ہیڈ" کے طور پر کروا رہے ییں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ونگ نے نامزد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حوالے سے مثبت پوسٹس شیئر کرنا شروع کر دیں۔ pic.twitter.com/n7Nio2zrns
— AIK News News (@pnnnewspk) November 24, 2022
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ونگ کی طرف سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سب سے سینئر جنرل عاصم منیر تھے،آرمی چیف بننا ان کا حق تھا۔
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ونگ کی طرف سے یہ پروپیگنڈہ بھی کیا جا رہا ہے کہ میاں نواز شریف اپنے سابق ملٹری سیکرٹری جنرل اظہر عباس جبکہ آصف علی زرداری،جنرل محمد عامر کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے۔
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ونگ کی طرف سے یہ پروپیگنڈہ بھی کیا جا رہا ہے کہ عمران خان نے بڑی کامیابی کے ساتھ یہ تاثر دیا کہ وہ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بنانے کے حق میں نہیں ہیں۔